مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ داتا دربار پر نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کھل کر پارٹی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی اور عمران خان کے خلاف ذاتیات پر مبنی بیانات دینے پر شرمندگی کا اظہار کیا۔
راجا ریاض سمیت پی ٹی آئی کے منحرف پارلیمنٹیرینز کے ن لیگ سے ہاتھ ملانے سے متعلق سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ حالات کیسے ہی ہوں، جیل یا نیب کا سامنا ہو، وفاداری تبدیل نہیں کرنی چاہیے، یہ کیا بات ہوئی کہ عمران خان کے ٹکٹ پر جیت کر ہمارے پاس آجاؤ، میں اس کے خلاف ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ پہلے بہت مضبوط تھا، مگر ہم نے ووٹ کو اس دن بے عزت کردیا جس دن آرمی چیف جنرل باجوہ کو توسیع دینے کے حق میں ووٹ دیا، اب یہ ووٹ کو عزت دو کا نظریہ نہیں چلے گا، ہم نے اس نعرے کو دفن کردیا۔
آپ کا تبصرہ